urduDubai

سونیا مجید کو پہلی پاکستانی بہترین گلوکارہ کے طور پر اعزاز، دادا ساہیب پھالکے آئیکون ایوارڈ فلمز انٹرنیشنل 2025، دبئی میں نمایاں کارکردگی پر معزز ایوارڈ حاصل


Published Oct 27, 2025|

SHARE THIS PAGE!
دبئی :-  دبئی کے لیونڈر ہوٹل، النہضہ میں منعقد ہونے والی چوتھی دادا ساہیب پھالکے آئیکون ایوارڈ فلمز انٹرنیشنل 2025 کی تقریب نے فن، ثقافت اور کامیابی کے رنگوں سے شہر کو جگمگا دیا۔ اس شاندار ایونٹ کا اہتمام کلیانجی جانا اور ڈی پی آئی اے ایف کمیٹی نے کیا، جس کا مقصد بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فنون لطیفہ اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کا سب سے نمایاں لمحہ وہ تھا جب معروف پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید کو “میلوڈی کی ملکہ” کا تاج پہنایا گیا اور انہیں پہلی پاکستانی بہترین گلوکارہ کے طور پر دادا ساہیب پھالکے آئیکون ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔

اپنے خطاب میں سونیا مجید نے کہا:
“یہ ایوارڈ میں ان تمام ماؤں کے نام کرتی ہوں جو اپنی بیٹیوں کو خواب دیکھنے اور کامیاب ہونے کی ہمت دیتی ہیں۔”
اس کے بعد انہوں نے پنجابی گیت “نت خیر منگا سونیا” گا کر حاضرین کے دل موہ لیے۔ ان کی آواز نے محفل کو وجد میں ڈال دیا۔

تقریب میں ایک دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب بالی ووڈ فلم مردانی 2 کے مشہور ولن وشال جیٹھوا نے سونیا مجید کو پہچانا اور ان سے طویل گفتگو کی۔ انہوں نے سونیا کے فن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “ایسے فنکار سرحدوں کے بیچ نہیں بلکہ دلوں کے درمیان پل بناتے ہیں۔” یہ لمحہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال بن گیا۔

تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں شامل تھے:
ڈاکٹر رامداس بندو آتھاوالے جی، دشینت کمار گوتم جی، ڈاکٹر محمد سعید کندی، گنپت کوٹھاری، عالی جناب یعقوب علی، بھوپیش اروڑا، جرنائل سنگھ، ارجن لال مینا، گیتا گاؤلی، انکور پٹیل اور میجر عمر المزروعی۔

تقریب میں فیشن شو، موسیقی کے مظاہرے، اور فنون لطیفہ کے خراجِ عقیدت کے ساتھ ثقافتی اتحاد کا حسین امتزاج پیش کیا گیا۔

سونیا مجید کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی فخر کا باعث ہے بلکہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز بھی ہے — یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی ایک ایسی زبان ہے جو دلوں کو 

Latest Update

Latest Update

Top english News

Photos